کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سے معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس منگل کو بھی معطل رہی جس سے شہریوں اور کاروباری افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع نے بتایا کہ موبائل فون انٹرنیٹ سروس ماہ اگست کے دوران معطل رہے گی۔

