پنجگور( این این آئی)پنجگور میں تاحال پی ٹی سی ایل کی انٹر نیٹ سروس معطل تفصیلات کے مطابق پنجگور اور ہوشاپ کے درمیان فائبر کیبل کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے پنجگور میں گزشتہ 16 روز سے پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس معطل ھے پنجگور کے لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے تھے جبکہ موبائل ڈیٹا گزشتہ چار سالوں سے بند ہے پی ٹی سی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور اور ہوشاپ کے درمیان فائبر کیبل کو نقصان پہنچا ھے کیبل کی مرمت کے بعد پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس بحال کر دیا جائے گا ذرائع کے مطابق کیبل کی مرمت میں چار دن لگ سکتے ہیں دوسری جانب با اثر افراد نے پرائیویٹ کمپنیوں کے مہنگے ترین نیٹ سروس لگانا شروع کر دیا ھے جس کا خرچہ فی کنکشن 85 ہزار سے لاکھ روہے ھے جو عام عوام کے بس کی بات نہیں شہریوں نے پی ٹی سی ایل کے زمہ داران سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں نیٹ سروس کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

