لاہور (این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سمارٹ سٹی ویڑن کے تحت پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ واسا لاہور نے معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جاز کے اشتراک سے ڈیجیٹل رین گیجز نصب کردیے ہیں،لاہور کے 16 مقامات پر تین گیجز جدید ٹیکنالوجی لوراوین (LoRaWAN) نیٹ ورک پر مبنی، ریئل ٹائم مانیٹرنگ ہوگی،صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا طیب فرید،جاز اور ڈائناسز نیٹ ورک کے افسران بھی شریک تھے، ڈائریکٹر واسا مدثر جاوید نے مینوئل مانیٹرنگ سسٹم اور جدید ماڈل بارے بریفنگ دی،واسا لاہور کا اپنا لوراوین نیٹ ورک انسٹال، عملی مظاہرہ رین گیجز کی صورت میں کر دیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ کوریج، توانائی کی بچت،کم لاگت، درستگی اور اسکیل اپ گریڈیشن شامل ہے، بارش کے پانی کا رئیل ٹائم ڈیٹا واسا لاہور کے مرکزی رین ڈیش بورڈز سے منسلک ہوگا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں ڈیجیٹل واٹر مینجمنٹ کے ایک نئے دور کا آغاز ہے،پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع میں قائم واساز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ مستقبل میں واٹر میٹرنگ منصوبے میں بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، یہ نیٹ ورک واٹر میٹرنگ کی رئیل ٹائم ریڈنگ اور کنٹرولنگ میں مددگار ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا اثر، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں
- بحیرہ احمر میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کا ہنگامی سگنل، 7700 کوڈ نے تشویش بڑھا دی
- ایران میں اہم تقرری، صدر پزشکیان نے میزائل پروگرام کے تجربہ کار عہدیدار کو وزیر دفاع چن لیا
- امریکی بمبار طیارے برطانوی ایئربیس سے کیوں ہٹائے گئے؟ ٹرمپ نے بڑا انکشاف کردیا
- ایران سے لین دین بند کرو، ورنہ امریکی پابندیوں کیلئے تیار رہو، واشنگٹن کی غیرملکی بینکوں کو وارننگ
- مودی حکومت کے خلاف بھارت میں بڑا احتجاج، راہول گاندھی سمیت کئی رہنماؤں کی گرفتاری و رہائی
- مارکو روبیو اور نیتن یاہو کے دمیان ٹیلی فونک رابطہ، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
- ہمارے خلاف کارروائی کیلئے سرزمین استعمال نہ ہونے دیں، ایران کی خلیجی ممالک کو سخت وارننگ
- ریاست اور خیبر پختونخوا کا بنیادی مسئلہ سیاست نہیں بلکہ دہشت گردی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری
- اسلام آباد میں ایشیا کا سب سے بڑا سفاری پارک بنانے کا منصوبہ ہے، محسن نقوی

