اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عرب دنیا کے”بونا“ (Buna) سسٹم کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سسٹم عرب مانیٹری فنڈ (اے ایم ایف) کی نگرانی میں کام کرتا ہے، اس کے ذریعے سرحد پار ادائیگیوں کے نظام کو مربوط کیا جائے گا لیکن یہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رقوم وصول کرے گا، رقوم کی بیرون ملک منتقلی (آؤٹ فلوز) کی اجازت نہیں ہوگی۔ ادھر پاکستان 30 ستمبر 2025 کو میچور ہونے والے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی کیلئے پوری طرح تیار ہے، یہ وہ وقت ہے جب آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اسلام آباد کا دورہ کرے گا تاکہ قرض پروگرام (EFF) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کیا جا سکے۔

