لاہور میں الیکٹرک بسوں کا ایک اور فلیٹ چلانے کا منصوبہ، (آج )افتتاح ہوگا

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت کی طرف سے مزید چالیس الیکٹرک بسیں صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج (جمعہ) 3اکتوبر کو الیکٹرک بسوں کے نئے فلیٹ کا افتتاح کریں گی، افتتاح کے بعد لاہور میں کل الیکٹرک بسوں کی تعداد 67 ہوجائے گی۔شہر لاہور میں مزید 40 بسیں شامل کرنے کے بعد روٹ کی ازسر نو تشکیل دی جائے گی، پروجیکٹ کے تحت لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسوں کا سفر نیا شروع ہوگا۔الیکٹرک بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، بسوں میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس، اور خصوصی افراد کے لیے ریمپ کی سہولت دی گئی۔مخصوص نشستیں، خواتین کے لیے علیحدہ سیکشن اور ہراسیت سے بچا کے لیے کیمرے بھی نصب کیے گئے،ان بسوں میں روزانہ تقریباً 43ہزار مسافر ان سے مستفید ہوں گے۔کرایہ کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل والٹ اور کارڈز کا استعمال کیا جائے گا، ایک ایپ کے ذریعے بس کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں