فون کو 100 فیصد چارج کرنا بیٹری کی عمر کم کرتا ہے

اسمارٹ فونز کافی مہنگے ہوتے ہیں اور ہر فرد انہیں مختصر عرصے کے بعد دوبارہ خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔

اب تو بیشتر افراد کے پاس اسمارٹ فونز ہوتے ہیں اور اس کا قوی امکان ہے کہ آپ میں ایک ایسی عام عادت موجود ہو جو اسمارٹ فون کی زندگی کی مختصر بنا دیتی ہے۔

جی ہاں واقعی بیشتر افراد کی ایک بہت عام عادت اسمارٹ فونز کی زندگی کو مختصر کردیتی ہے اور حیران کن طور پر لوگ اسے نقصان دہ بھی تصور نہیں کرتے۔

آپ تسلیم کریں یا نہ کریں مگر فون کو ہر بار 100 فیصد چارج کرنا ڈیوائس کی زندگی کو مختصر بنا دیتا ہے۔

بظاہر بے ضرر محسوس ہونے والا یہ کام پہلے فون کی بیٹری کو متاثر کرتا ہے اور بتدریج دیگر فنکشنز پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ بیشتر افراد ایسا کرتے ہیں، درحقیقت سونے سے قبل فونز کو چارج پر لگا دیتے ہیں تاکہ جب وہ بیدار ہوں، ڈیوائس مکمل طور پر چارج ہو۔

اسی طرح کسی جگہ چارج پر لگا کر بھول جاتے ہیں اور اس کے 100 فیصد چارج ہونے سے قبل نہیں نکالتے۔

مگر فون کو ہمیشہ 100 فیصد چارج کرنا اسے فائدہ نہیں پہنچاتا اور ایسا حرارت کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اگرچہ نئے اسمارٹ فونز میں اوور چارجنگ سے تحفظ فراہم کرنے والے فیچرز موجود ہوتے ہیں، مگر فون کو ہر بار فل چارج کرنے سے غیر ضروری حرارت پیدا ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس عادت سے لیتھیم آئیون بیٹریز پر تناؤ بڑھتا ہے جس سے ان کی کیمیائی عمر کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔

جیسے کمپنیوں کی جانب سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ فون کو سورج کی روشنی سے دور رکھیں، جس سے ڈیوائس کا اندرونی درجہ حرارت بڑھتا ہے، اسی طرح بہت زیادہ چارجنگ سے بھی غیر ضروری حرارت پیدا ہوتی ہے اور فون کی زندگی گھٹ جاتی ہے۔

آپ آئی فون استعمال کر رہے ہو یا اینڈرائیڈ، ڈیوائس کو کبھی 100 فیصد چارج مت کریں۔

ماہرین کے مطابق اپنا فون 80 فیصد تک چارج کیا کریں اور نئے فونز میں تو اب چارجنگ لمٹ لگانا آسان ہوتا ہے۔

اس سے اسمارٹ فونز کی بیٹری اور اس کی اپنی زندگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ہر بار فون کو 100 فیصد چارج کرنے سے بیٹری بتدریج خراب ہونے لگتی ہے اور پھر اس کی گنجائش محدود ہو جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں