اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس آئکاسٹ (ICAST) 2025 کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں 25 ممالک کی شرکت اور اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کانفرنس آن ایپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ICAST–2025) کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق کانفرنس سپارکو اور انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے اشتراک سے 18 تا 20 نومبر تک منعقد ہو رہی ہے۔آئیکاسٹ 2025 میں آئی ای ای ای، آئی سی ای ایس سی او، اے پی ایس سی او، اسنیٹ اور این سی جی ایس اے سمیت اہم عالمی اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔ترجمان سپارکو نے بتایا کہ کانفرنس کا مرکزی موضوع پائیدار ترقی کیلئے خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار ہے جبکہ اس میں موسمی تبدیلی، غذائی تحفظ، آفات سے نمٹنے اور پائیدار انفراسٹرکچر پر خصوصی سیشنز ہونگے۔تین روزہ کانفرنس میں 5 پلینری سیشنز، 23 تکنیکی سیشنز اور 12 ماسٹر کلاسز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رویتِ ہلال کے سائنسی، مذہبی و تکنیکی پہلوؤں پر خصوصی سیشن بھی منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مس یونیورس کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا
- جنگِ مئی، خرابی رافیل طیاروں میں نہیں، بھارتی پائلٹس میں تھی: فرانسیسی کمانڈر
- ہم رہ گئے ہمارا زمانہ چلا گیا
- سیاست کا خاتمہ خورشید ندیم
- افغانستان ثور انقلاب کی ناکامی کے وجوہات
- پنجگور میں تسپ ایکسچینج صارفین نے انٹرنیٹ ناقص سروس پر تالا بندی کا اعلان کیا
- غلام قادر بلیدی کا شہید ایوب جان بلیدی کی 30ویں برسی پر خراج عقیدت
- نیشنل پارٹی مند کے سینئر رہنما عبدالغنی سندھی کا تعزیتی بیان
- میر رحمت صالح بلوچ کے فنڈ سے پنجگور جامع مسجد اسکول ہال کی تعمیر آخری مراحل میں
- نیشنل پارٹی کے طارق بابل کی تمپ میں ناصر رند سے اہم سیاسی ملاقات

