لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے الیکٹرک ٹیکسی اسکیم کے تحت شہریوں میں دلچسپی بڑھنے پر اقدامات تیز کر دیئے،نومبر کے آخری ہفتے میں اسکیم کی بیلٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق الیکٹرک ٹیکسی کے حصول کے خواہشمند 28ہزار سے زائد شہریوں نے درخواستیں جمع کرائیں، موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔درخواست گزاروں کا ڈیٹا بینک آف پنجاب کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ بیلٹنگ کے بعد ڈان پیمنٹ کے لیے رابطہ کیا جا سکے۔ڈاؤن پیمنٹ مکمل کرنے والے درخواست گزاروں کو 3سے 4 ماہ میں الیکٹرک ٹیکسی فراہم کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ اور شہریوں کے لیے جدید سہولت فراہم کرنے کے لیے مرتب کی گئی ہے۔

