واٹس ایپ کا نیا سیکیورٹی فیچر پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نئے سیکیورٹی فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹ کو پاس ورڈ سے محفوظ بنا سکیں گے۔ اس فیچر کو اکاؤنٹ پاس ورڈ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مقصد موجودہ سیکیورٹی آپشنز جیسے ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کے ساتھ اضافی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

یہ اپ ڈیٹ فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے اور ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ دیگر بیٹا فیچرز کی طرح امکان ہے کہ اسے پہلے منتخب ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا جائے گا اور بعد میں ایپ کے آئندہ ورژن میں وسیع پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔

اکاؤنٹ پاس ورڈ فیچر کے تحت صارفین ایپ کی سیٹنگز میں جا کر حروف اور اعداد پر مشتمل پاس ورڈ بنا سکیں گے۔ بیٹا اپ ڈیٹس کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق پاس ورڈ کی لمبائی 6 سے 20 حروف کے درمیان ہوگی اور اس میں کم از کم ایک حرف اور ایک عدد شامل کرنا لازمی ہوگا۔

یہ نیا پاس ورڈ واٹس ایپ کے موجودہ 6 ہندسوں پر مشتمل ویریفکیشن کوڈ کے ساتھ کام کرے گا۔

لاگ اِن یا اکاؤنٹ کی تصدیق کے وقت صارف پہلے معمول کا ایس ایم ایس ویریفکیشن کوڈ درج کرے گا۔ اگر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن فعال ہوگی تو اس کا کوڈ بھی دینا ہوگا، اور اس کے بعد ایپ نیا اکاؤنٹ پاس ورڈ درج کرنے کا تقاضا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں