بگرام ایئر بیس پر حملہ، نیویارک ٹائمز نے بھی پاکستان کی بڑی کامیابی کی تصدیق کردی

اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت کے جواب میں زمینی اور فضائی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جبکہ بگرام ایئربیس پر بڑے فضائی حملے کیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے اہم فوجی مرکز بگرام ایئر بیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہو گئے۔ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور افغانستان کی وزارت دفاع نے پاکستانی فضائی حملے کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں