ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17 کا سستہ ورژن آئی فون 17 ای متعارف کرا دیا۔
اس نئی ڈیوائس میں اپ ڈیٹڈ چِپ اور بہتر وائر لیس چارجنگ سمیت ہارڈویئر میں بہتری شامل ہے۔ کم قیمت ہونے کے باوجود یہ ڈیوائس ایپ کے اپ ڈیٹڈ فیچر کو باآسانی چلا سکے گی۔
یہ فون اب بھی مہنگے ماڈلز یعنی آئی فون 17 اورآئی فون 17 پرو کی طرح کچھ نمایاں خامیاں موجود ہیں، جن میں سب سے بڑی کمی یہ ہے کہ اس میں صرف ایک ہی کیمرا دیا گیا ہے۔
نئے فون کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کمپنی کے لیے مصنوعات کی رونمائی کا ایک مصروف ہفتہ شروع ہو رہا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی اپڈیٹ شدہ MacBook سمیت دیگر ڈیوائسز بھی متعارف کرائے گی۔

