مجتبیٰ خامنہ ای کی بطور ایرانی سپریم لیڈر نامزدگی پر ٹرمپ کا محتاط ردعمل سامنے آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ممکنہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی نامزدگی پر براہِ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے اس معاملے پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’دیکھیں گے کیا ہوتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کرنے کے حوالے سے فیصلہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ اتفاقِ رائے سے کیا جائے گا۔

ٹرمپ کے مطابق اس معاملے پر ان کی نیتن یاہو سے بات چیت ہو چکی ہے اور مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں