کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ نوکچہ، چاغی اور زیارت کراس، پشین میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی قابل تحسین ہے، 21 دہشت گردوں کا خاتمہ امن دشمن عناصر کے خلاف ریاست کے مضبوط عزم کا ثبوت ہے دہشت گردوں نے قومی شاہراہوں پر مسافروں کی آمدورفت میں خلل ڈالنے اور کسٹمز حکام کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ان کے عزائم ناکام بنا دیے اپنے ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ شہداء قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت پانے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور کسٹمز حکام کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک ہیں بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے حکومت بلوچستان اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- نوکچہ، چاغی،زیارت کراس، پشین میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی قابل تحسین ہے،شاہد رند
- شفاف، آزادانہ،منصفانہ انتخابات کیلئے مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچہ،بہتر عوامی سہولیات ناگزیر ہیں، ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد جتوئی
- معیاری کتابیں طلباء کے علمی، تحقیقی اور فکری معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،راحیلہ حمید خان درانی
- عدالت ثالثی کا فیصلہ قانون کی حکمرانی، عالمی معاہدوں کے احترام،جائز آبی حقوق کی توثیق ہے،میر ظہور احمد بلیدی
- میرجان محمد جمالی کی رکن اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی کے والد کی وفات پر تعزیت
- بلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
- سیکیورٹی فورسز نے نوکچہ اور پشین میں بروقت،مؤثر کارروائی کر کے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیئے،وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
- بلوچستان،زیارت کراس واقعے کے بعد پی ڈی ایم اے نے ہنگامی امدادی وسائل،ریسکیو فورس تعینات کردی
- ڈھاڈر،وڈیرہ محمدرفیق کھوسہ کے ساتھ پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعہ کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال
- سوراب،پولیس نے چوری مقدمے میں مطلوب 2مفرورملزمان کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی برآمد کرلی

