ڈیرہ مراد جمالی،نامعلوم ڈاکو گھر سے 15لاکھ روپے نقدی اور دکان سے گندم اور چنے کی 20بوریاں چوری کرکے فرار

ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ڈکیتی کی دو بڑی وارداتین مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر پندرہ لاکھ روپے نقدی اور دکان کے تالے توڑ کر چنا اور گندم کی بیس سے زیادہ بوریاں چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ منگولی میں ڈاکووں نے اپنا راج قائم کر لیا ڈکیتی کی دو بڑی وارداتوں کے باعث عوام میں سخت خوف و حراس پھیل گیا پولیس کے مطابق پہلی ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکو شکور خان سہریانی کے گھر داخل ہوکر گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمالی بنانے کے بعد پندرہ لاکھ روپے نقدی موبائل ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے شکور سہریانی کے مطابق وہ چند روز قبل اپنا ٹریکٹر ٹرالی فروخت کرکے نیا کاروبار کرنے کے لیے پیسے رکھے تھے جبکہ منگولی ہی پولیس تھانے کی حدود فوجی لاڑو قومی شاہراہ پر حسن بگٹی کے دکانکے توڑ چنے اور گندم کی بیس سے زیادہ بوریاں چوری کرکے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں