ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان

عمان سے مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی ) لے کر آنے والے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی نے کہا کہ ایل پی جی بردار ایک اور بحری جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیا، بحرین سے 4,000 میٹرک ٹن مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے کر آنے والا جہاز ییلو اسٹون 24 اکتوبر کو پورٹ قاسم پہنچ گیا۔

جہاز کو آج صبح برتھ پر لنگر انداز کردیا گیا، متعلقہ طریقۂ کار کے مطابق ایل پی جی کی کھیپ کی بندرگاہی سطح پر ہینڈلنگ شروع کر دی گئی درآمد گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں پورٹ قاسم کے اہم کردار کی عکاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں