جینسن ہوانگ نے کمپنی بورڈ کے سامنے منظرعام پر نہ آنے والے افیئرز بھی تسلیم کیے

این ویڈیا کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ نے دوبارہ عہدہ سنبھالنے سے قبل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے متعدد غیر ازدواجی تعلقات کا اعتراف کرلیا تھا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق 63 سالہ جینسن ہوانگ نے بورڈ ارکان کے ساتھ کئی گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں اپنے ان تعلقات کی تفصیلات بتائیں جو پہلے منظرعام پر نہیں آئے تھے۔ انہوں نے اپنے رویے پر ندامت کا اظہار بھی کیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بورڈ کے ساتھ طویل گفتگو میں جینسن ہوانگ نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا اور کھلے پن و دیانت داری کی اہمیت پر ہونے والی بات چیت کے بعد ڈائریکٹرز نے انہیں دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل ہوانگ کے دو غیر ازدواجی تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ ان میں ایک کمپنی کی نائب صدر کمبرلی پاول اور دوسرا ایلس ہوانگ نامی چینی کاروباری خاتون کے ساتھ تھا۔

چینی خاتون کے بارے میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جاسوسہ ہیں جن کے چینی انٹیلی جنس سے روابط کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

بعدازاں ایک تیسری خاتون کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ اس کے بعد بورڈ میٹنگ میں جینسن ہوانگ مزید خواتین کے ساتھ جنسی تعلق کا اعتراف کیا اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ ایسا نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ جینسن ہوانگ نے 8 نومبر کو ملازمین کو بھیجے گئے پیغام میں اپنی اہلیہ سے بے وفائی کا اعتراف کیا تھا۔ وہ 1993 سے کمپنی کے سربراہ تھے اور معاشقے سامنے آنے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔

تاہم گزشتہ روز کمپنی کے بورڈ نے متفقہ طور پر جینسن ہوانگ کو دوبارہ صدر اور چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا۔ کمپنی کے مطابق امریکی حکام سے مشاورت کے بعد ان کی واپسی سے قومی سلامتی کو خطرہ نہ ہونے پر اطمینان کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں