پاکستان آئیڈل آڈیشنزکا میلہ راولپنڈی میں جگمگا اٹھا

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان آئیڈل آڈیشنز کا میلہ راولپنڈی میں جگمگا اٹھا، نابینا فنکاروں کے سر بھی چھا گئے۔پاکستان آئیڈل کا رنگا رنگ میوزک میلہ جڑواں شہروں میں بھی جگمگا اٹھا۔ راولپنڈی اسلام آباد میں آڈیشن کے دوران نوجوانوں کا جمِ غفیر امڈ آیا۔ سریلی آوازوں اور بے پناہ جوش و جذبے کے ساتھ امیدواروں نے اپنے سروں کا جادو بکھیر دیا۔راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہونے والے اس پروگرام پر شہریوں کی اکثریت نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایک طرف بارشوں اور سیلاب سے تباہی وبربادی ہو گئی اور دوسری جانب ایسے پروگرام منعقد کرنا اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہیں،چاہئے تو یہ تھا کہ ملک بھر میں قرآن خوانی کے پروگرامات ہوتے،جو لوگ پانچ وقت نمازوں کے پابند نہیں وہ آئندہ نمازوں کی پابندی کا عہد کریں اور اس طرح کے دیگر نیک اعمال کریں مگر افسوس کہ ایسے موقع پر اس کے بالکل برخلاف پروگرام منعقد کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت دی جا رہی ہے جو کسی طور پر مسلمانوں کے شایان شان نہیں -شہریوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کوبرباد کرنے کیلئے ایسے پروگرام منعقد کرنا ظلم عظیم ہیں اور ایسے پروگرام منعقد کرنے والے خدا کا خوف کریں –

اپنا تبصرہ بھیجیں