ایشین گیمز: پاکستان نے پہلا سلور میڈل جیت لیا

پاکستان نے 20ویں ایشین گیمز ایچی ناگویا 2026 میں پہلا سلور میڈل حاصل کرلیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گولڈ میڈل کے لیے مینز اسکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں 0-2 سے شکست ہوئی۔

پہلےمیچ میں امیشن راج چندرن نے ناصر اقبال کو41 منٹ کے مقابلے کے بعد 1-3 سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں ایون یونگ نے سخت مقابلے کے بعد عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کو 2-3 سے قابو کیا، یہ مقابلہ 53 منٹ تک جاری رہا۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ چائنا کو شکست دی تھی جبکہ ملیشیا نے ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن بھارت کو ہرا کر اپ سیٹ کیا تھا۔

پاکستان نے قبل ازیں مینز اسکواش کے انفرادی ایونٹ میں 2 برانز میڈل جیتے تھے۔

نور زمان اور محمد اشعب عرفان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر کے پاکستان کو برانز میڈل دلوائے تھے۔

پاکستان ایشین گیمز 2026 میں مجموعی طور پر 5 برانز اور ایک سلور میڈل حاصل کر چکا ہے۔

مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں رسائی کی بدولت پاکستان کا ایک اور میڈل بھی کنفرم ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں