لندن (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے انگلش ون ڈے کپ میں ایک اور سنچری بنادی۔رپورٹس کے مطابق امام الحق کی شاندار بیٹنگ کے باعث یارکشائر نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ہوم سیمی فائنل یقینی بنالیا۔رپورٹس کے مطابق امام الحق نے 105 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔یاد رہے کہ یہ امام الحق کی رواں سیزن کی چھ اننگز میں تیسری سنچری ہے۔ اس سے قبل وہ دو نصف سنچریاں بھی اسکور کرچکے ہیں۔امام الحق ون ڈے کپ کی چھ اننگز میں 102.60 کی اوسط سے 513 رنز بنارکھے ہیں۔

