لاہور(این این آئی)ایئرلائن فلائی جناح نے فلیٹ میں 2نئے طیارے شامل کرنیکافیصلہ کیا ہے۔فلائی جناح کے بین الاقوامی کمپنی سے معاملات طے پاگئے ہیں،2طیارے اگلے ماہ نومبر میں پاکستان آئیں گے،فلائی جناح ایئربس اے320طیارے ڈرائی لیز پرحاصل کرے گا،نئے طیاروں کی شمولیت سے ونٹر سلاٹ میں 2 بین الاقوامی پروازوں کاآغازکیاجائے گا۔3 اندرون ملک مقامات پر پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، فلائی جناح اس وقت 4ایئربس طیاروں کے ساتھ اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے، طیاروں کی آمد سے قبل روٹس پر فزیبلٹی ورک بھی جاری ہے۔

