کراچی(این این آئی)کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی “عام آدمی پاکستان” ایاز میمن موتی والا نے شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ درجنوں شہری اپنی قیمتی جانوں اور محنت کی کمائی سے محروم ہو رہے ہیں، مگر مثر حکمتِ عملی کے فقدان کے باعث حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ کراچی کی حالتِ زار دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، یہ شہر ملک کی معاشی شہ رگ ہے مگر یہاں کے شہری ہر روز خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس مسئلے پر اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد ہوں اور پولیس و رینجرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثر کارروائی ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ہم سب کا ہے، اس کے امن اور ترقی کے لیے اجتماعی کوششیں ہی دیرپا حل فراہم کر سکتی ہیں۔ایاز میمن موتی والا نے مطالبہ کیا کہ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید وسائل اور اختیارات فراہم کرے تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال ہو اور کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پاکستان امن چاہتا ہے، افغانستان کو کراس بارڈر دہشتگردی روکنا ہوگی، طلال چوہدری
- لانگ مارچ سے استحکام نہیں آتا، خوشی ہوگی کہ عمران خان رہا ہو جائیں، شرجیل میمن
- ہم امن چاہتے ہیں تاہم پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دے سکتے، عطا تارڑ
- مزدوروں کا جبر و استحصال کے خلاف ملک کے سب سے بڑے مزدور اتحاد کے قیام کا اعلان
- صوبہ ہزارہ تحریک کا کراچی، ہری پوراور بٹگرام میں جلسوں کا اعلان
- اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی پارٹی کیخلاف 2 مقدمات الیکشن کمیشن میں مقرر
- 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
- پشاور کے 462 گھرانوں کا مہنگائی سروے، 89 فیصد خاندان قرض کے سہارے زندگی گزارنے پر مجبور
- سیلز ٹیکس رولز میں بڑی ترمیم؛ خلاف ورزی کرنیوالے کاروبار ایف بی آر کے ریڈار پر
- پاکستان میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے سیریز منسوخ ہونے کا امکان

