حب (این این آئی) ڈپٹی کمشنر حب کی جانب سے بجلی بحران کے حل سے متعلق بلا یا گیا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے برخاست ہو گیا، اجلاس سے نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، انجمن تاجر ان اور کیمسٹ ایسوسی ایشن حب کے نما ئند گا ن با ئیکا ٹ کرکے چلے گئے،کے الیکٹر ک انتظامیہ غریب عوام کو سبسڈی اور پیکج دینے کو تیار نہیں، کے الیکٹر ک انتظامیہ بد معاشی کرنے پر اتر آئی ہے،ہم دیگر دوستوں کے ساتھ ملکر آئند ہ کا لا ئحہ عمل تیار کر یں گے وڈیر ہ رجب علی رند اور لالہ منان افغان کی میڈیا سے گفتگو، بد ھ کے روز ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل نے بجلی کے بحران کے حل سے متعلق اجلاس طلب کیا جس میں نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، انجمن تاجر ان، کیمسٹ ایسوسی ایشن سمیت کے الیکٹر ک افسران ودیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی جو کہ بغیر کسی نتیجے کے بر خاست ہو گیا اجلاس سے نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی،انجمن تاجر ان اور کیمسٹ ایسوسی ایشن حب کے نما ئند گان با ئیکاٹ کرکے چلے گئے بعدازاں وڈیر ہ رجب علی رند نے میڈیا کے نما ئند ؤں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اجلاس کے دوران کے الیکٹر ک اور انتظامی افسران کا رویہ سخت تھا جس پر ہم با ئیکا ٹ کرکے اجلاس سے چلے آئیں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹر ک کو ئی رعایت اور پیکج دینے کو تیار نہیں ہے اب وہ بد معاشی پر اتر آئے ہیں کے الیکٹر ک انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ ہم 15روز کے بعد 24گھنٹے لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر یں گے ہم نے کہا کہ کمرشل چھو ڑیں صرف حب کے غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیئے کو ئی بہتر لا ئحہ عمل تیا رکریں، کے الیکٹر ک انتظامیہ غریب عوام کو ریلیف دینے کو تیار نہیں جبکہ پا نی اور گیس کے مسائل بھی جو ں توں ہیں اس حوالے سے عوام کوکو ئی سہو لت میسر نہیں رجب علی رند نے کہا کہ ہم اپنے دوستوں کے ساتھ مل بیٹھ کر آئند ہ لا ئحہ عمل تیا رکریں گے رجب علی رند نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کے الیکٹر انتظامیہ آج سے ہی آپریشن کرنے کی تیاری کررہی ہے، پکڑ تکڑ کی توہم عوامی لو گ ہیں ان کے لیئے بھرپور آواز بلند کریں گے، رجب علی رند نے کہا کہ کے الیکٹر ک انتظامیہ عوامی نما ئند ؤں کی تجا ویز کو ماننے کو تیار نہیں ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر حب عوام کی نما ئند گی کرنے کے بجا ئے کے الیکٹر ک کی نما ئند گی کررہے تھے رجب علی رند نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیشنل پارٹی کا کو ئی اتحادی نہیں ہے الیکشن کے دوران ووٹ دو اور ووٹ لو کی بنیاد پر اتحاد تھا اس کے بعدہما را کسی کیساتھ اتحاد نہیں ہے جو دوست ساتھ دیں گا اسے ویلکم کریں گے نہیں تو نیشنل پارٹی بجلی کے بحران، پانی گیس سمیت دیگر عوامی مسائل پر بھر پور اپنی آواز بلند کرے گی ہم نے بہت صبر کر لیا اب ایسانہیں چلے گا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر لالہ منان افغان نے کہا کہ نیشنل پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کے ساتھ کھڑ ے ہیں لالہ منان نے مذید کہا کہ جن علا قوں میں /30 20فیصد ریکوری ہو رہی ان علا قے کی پی ایم ٹی یا فیڈر کس قانون کے تحت بن کرکے عوام کو پر یشان کیا جا رہا ہے عوامی نیشنل پارٹی شہر کے فیڈدز اور پی ایم ٹیز بند کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتی ہے اس موقع پرنیشنل پارٹی ضلع حب کے صدر حاجی عبد الغنی رند،صوبا ئی ورکنگ کمیٹی کے رکن اسد غنی رند، عوامی نیشنل پارٹی کے عبید خان مشوانی، کیمسٹ ایسوسی ایشن حب کے صدر میر عالم خان مری، انجمن تاجر ان کے صدر ایڈوکیٹ خورشید رند، نو ر ناز، حافظ منصور مینگل، کونسلر بشیر جمالی، کونسلر حافظ رسول بخش بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔

