حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات میں 90 فیصد معاملات پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے، شوکت یوسفزئی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات میں 90 فیصد معاملات پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے۔
حکومت اپوزیشن مذاکرات کی ناکامی پر رد عمل دیتے ہوئے شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور ان کی ٹیم نے اخری وقت تک مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوشش کی افسوس کہ حکومت نے ملک میں سیاسی استحکام لانے کا اہم ترین موقع ضائع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات ائینی اور قانونی ہیں، حکومت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دینی چاہئے۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ضد اور انا سے ملک نہیں چلتے، گورنراج یا ایمرجنسی لگانے سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق صوبائی حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پالیسی وضع کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں