امریکی مڈ ٹرم انتخابات: ٹرمپ کا ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی دوران امریکہ میں مڈٹرم انتخابات سے قبل ہم ایران پرحملہ نہیں کریں گے.

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اس بیان سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ واشنگٹن فی الحال ایران کے خلاف براہِ راست جنگ یا بڑے فوجی آپریشن سے گریز کرنا چاہتا ہے۔

تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا ایران کے خلاف دباؤ کے تمام ذرائع ختم کر رہا ہے۔
وسط مدتی انتخابات امریکی صدر کے لیے سیاسی طور پر انتہائی اہم ہوتے ہیں، اس لیے ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کی صورت میں اس کے سیاسی اور معاشی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

اگر امریکا واقعی انتخابات تک حملے سے گریز کرتا ہے تو اس دوران امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات یا کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے لیے گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں