کراچی (پ ر)گیانا میں جاری آئی ایم سی اوور40کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں انڈیا کے خلاف 8وکٹوں سے شاندار کامیابی۔انڈیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پوری ٹیم 34.3اوور میں 143رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے محمد خلیل نے 7اوور میں 23رنز دے کر 3وکٹ،محمد عرفان 6اوور میں 25رنز دے کر 2وکٹ،فہد جبار نے 3.3اوور میں 12رنز دے کر 2وکٹ جبکہ وسیم علی اور سیدفرید الدین نے 1،1وکٹ حاصل کی۔جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 26.2اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنا کر 8وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔عدنان اکمل 63رنز،شہریا رغنی 63رنز بنا کر نمایاں رہے۔انڈیا کی جانب سے مرتضی علی 48رنز،امیٹ مشرا38رنز بنا کر نمایاں رہے۔امیٹ مشرا نے 6اوور میں 15رنز دے کر 2وکٹ حاصل کی۔پاکستانی نے پہلے افتتاحی میچ میں ریسٹ آف دی کیریبین’ (ROTC) کے خلاف زبردست فتح حاصل کی۔ٹاس جیتنے کے بعد، ROTC کے کپتان دیوی مہاراج نے ایسی پچ پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو بظاہر بولرز کیلئے سازگار تھی۔ پاکستانی بولنگ اٹیک نے ان حالات کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری ROTC ٹیم کو محض 71رنز پر آؤٹ کر دیا۔پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد خلیل نے ابتدائی اوورز میں ہی 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم علی نے 3وکٹیں لے کر دبا برقرار رکھا، جبکہ فرید الدین آغا نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آصف محمد نے بھی ایک وکٹ حاصل کی، جس کے نتیجے میں پاکستان کی جانب سے ایک ایسی زبردست بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جس نے ROTC کو ایک معمولی اسکور تک محدود رکھا۔جواب میں، پاکستان نے 72 رنز کا ہدف انتہائی آسانی سے صرف 10.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ کپتان جنید نینی تال والا نے عمران خان کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا، لیکن بدقسمتی سے وہ لیروئے برسٹل کا شکار ہو گئے۔عمران خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 48 رنز (ناٹ آؤٹ)بنائے، جس میں 3 چوکے اور3 شاندار چھکے شامل تھے۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان کو باآسانی فتح سے ہمکنار کیا۔اس بھرپور اور آل رانڈ کارکردگی نے پاکستان کو ورلڈ کپ مہم کا بہترین آغاز فراہم کیا ہے۔

