کراچی میں دن بدستور گرم، درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: کراچی میں دن بدستور گرم رہنے کا امکان ہے جس کے سبب درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

شہر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق انسانی صحت کو متاثر کر سکتا ہے جبکہ موسم کے بدلتے حالات کے باعث گھریلو پالتو جانوروں کی صحت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کراچی میں سمندری ہواؤں کے ساتھ بلوچستان اور تھرپارکر کی شمال مشرقی اور شمال مغربی ہوائیں اثرانداز ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں