کارڈی بی کے بیٹے کی پہلی سالگرہ، گلوکارہ نے خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

معروف امریکی ریپر کارڈی بی نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پہلی بار اس کا نام ظاہر کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

33 سالہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر پوسٹ کیں جس کی تقریب کو مشہور امریکی ڈرامے ’گریز اناٹومی‘ کی تھیم پر سجایا گیا تھا۔

کارڈی بی نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے کا نام ’گرے مارسیان ڈگز‘ ہے، جو نومبر 2025 میں پیدا ہوا تھا۔

گلوکارہ نے بیٹے کے لیے جذباتی پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ تمہیں میری زندگی میں آئے صرف ایک سال ہوا ہے، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے تم ہمیشہ سے میرے ساتھ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ زندگی کے مشکل ترین اور غیر یقینی حالات میں بیٹے کی آمد نے انہیں نئی ہمت دی اور ان کی زندگی میں خوشیاں بکھیریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں