دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ کا انتظار ختم ہونے کے قریب ہے، جبکہ گیم بنانے والی کمپنی راک اسٹار گیمز نے اس کی پری لوڈ تاریخ اور درکار اسٹوریج کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
کمپنی کے مطابق جی ٹی اے 6 کی ڈیجیٹل کاپیاں خریدنے والے صارفین 10 نومبر 2026 سے گیم پری لوڈ کر سکیں گے، جبکہ اس کی باضابطہ ریلیز 19 نومبر کو ہو گی۔
پلے اسٹیشن 5 پر پری لوڈ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہو گا۔
راک اسٹار گیمز کے مطابق گیم پری لوڈ کرنے کے لیے ڈیوائس کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ 212 جی بی خالی جگہ درکار ہو گی۔ اتنے بڑے سائز کے باعث متعدد گیمرز کو اپنی کنسول اسٹوریج خالی کرنا پڑ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ جی ٹی اے 6 پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز X/S کے لیے 19 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

