جاپان کے وسطی علاقوں میں 5.7 شدت کے زلزلے نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں سے دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، عمارتوں میں موجود سامان گر گیا جبکہ متعدد مقامات پر ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔
جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ اتوار، 8 نومبر 2026ء کو مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 4 منٹ پر صوبہ شیزوکا کے مغربی حصے میں آیا۔ زلزلے کی گہرائی تقریباً 40 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے شدید جھٹکے صوبہ آئچی کے شہر چیتا میں محسوس کیے گئے، جہاں جاپانی زلزلہ پیما پیمانے پر شدت 5 سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ شیزوکا، ناگانو اور گیفو کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
حکام کے مطابق بیشتر زخمی افراد زلزلے کے باعث گرنے، سیڑھیوں سے پھسلنے یا محفوظ مقام کی طرف بھاگتے ہوئے زخمی ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

