لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن محمد آصف نے کہاہے کہ ا لحمدللہ چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیتا ہوں اور ایک ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے پر خوش ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران انہوں نے کہاکہ جب بھی بھارت پاکستان کا مقابلہ ہوتا ہے تو لوگوں کی توقع کافی بڑھ جاتی ہیں ،کھیل میں ہار جیت تو ہوتی ہے لیکن ایسا میچ کوئی نہیں ہارنا چاہتا، دیکھنے والوں کو شاید اندازہ نہ ہو لیکن میچ کافی مشکل ہوگیا تھا۔ اس میچ کے دوران اس بات کا پریشر تھا کہ مجھے ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہے ، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے کامیابی ملی ہے ، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا ، آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ کا ٹائٹل بھی پاکستاں کے نام کرنے کی کوشش کرینگے ، انڈر 21 کے پلیئرز سے بھی امید ہے کہ وہ پاکستان کو ٹائٹل دلوائیں گے ، جب پلیئرز کو موقع ملتا ہے تو وہ پرفارم کرتا ہے ۔
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

