دبئی (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکیکا کہنا ہے کہ صرف ایک بولر پر انحصار کافی نہیں، ٹیم میں 4 سے 5 ایسے میچ ونر بولرز ہونے چاہئیں جو کسی بھی صورت حال میں ٹیم کو فتح دلانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں کے بارے میں ایشلے نوفکیکا کہنا تھا کہ دبئی میں گرم موسم ہے، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی سخت محنت کر رہے ہیں، ان سے بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔ایشلے نوفکیکا کہنا تھا کہ آپ جس سطح پر بھی کھیل رہے ہوں اس قسم کے موسم سے فرق ضرور پڑیگا، کنڈیشن کے اعتبار سے درست ٹیم منتخب کی گئی ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاشبہ شاہین سپر اسٹار ہیں اور دوسری ٹیموں کے لیے خطرہ ہیں لیکن ہمیں کسی ایک بولرسے نہیں چار پانچ بولروں سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہا کہ پریکٹس میچوں میں پچز سلو ہیں لیکن توقع ہیکہ ٹورنامنٹ میں پچز مزید بہتر ہوں گی، یہاں موسم گرم اور حبس والا ہے جس سے بولروں کو سوئنگ میں مدد ملے گی، شاہین سوئنگ کو بہتر کرنیکے لیے بہت محنت کر رہے ہیں اور ان کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں کامیابی کے لیے بولرز کو ایک دوسرے سے سیکھنا ہوگا، شاہین آفریدی میں بھی مزید بہتری کی گنجائش ہے، نوجوان بولرز جیسے سلمان مرزا اور احمد دانیال میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

