قلعہ عبداللہ،لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش قبضے میں لے لی

کوئٹہ(این این آئی)قلعہ عبداللہ سے لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔لیویز کے مطابق گزشتہ رات لیویز کو اطلاع ملی تھی کہ کوژ ک کے مقام پرایک گاڑی کو آگ لگی ہوئی ہے جب لیویز موقع پر پہنچی تو جلتی ہوئی گاڑی کے ساتھ ایک شخص کی بوری بند نعش ملی جسے قبضے میں لیکرہسپتال پہنچایا گیا جس کی شناخت احمد اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو 6ستمبر کو قلعہ عبداللہ سے لاپتہ ہوا تھا۔ لیویز نے نعش ضروری کارورائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں