این جی سی کی جانب سے 220kv سبی۔ کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن پرضروری نوعیت کے مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل گرڈکمپنی(این جی سی) کی جانب سے 220kv سبی۔ کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن پرضروری نوعیت کے مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 20اکتوبراور21اکتوبرکو (روزانہ) صبح8بجے سے شام6بجے کام کے باعث تقریباً220میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی۔ جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں لوڈمینجمنٹ کے باعث زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں