گوادر(این این آئی) پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ، جامعہ گوادر میں موسمِ بہار 2027 کے لیے مختلف فنی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ کورسز میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور عملی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے تین سالہ ایسوسی ایٹ ڈپلومہ، ایک سالہ ڈپلومہ اور چھ ماہ کے ڈپلومہ و سرٹیفکیٹ پروگرام پیش کیے گئے ہیں تین سالہ ایسوسی ایٹ ڈپلومہ پروگرامز سافٹویئر انفارمیشن ٹیکنالوجی،میری ٹائم اینڈ پورٹ مینجمنٹ لاجسٹکس اور سپلائی چین مینجمنٹ میں تخصص،ای کامرس، روبوٹکس انجینئرنگ، ٹورازم مینجمنٹ، ایک سالہ ڈپلومہ پروگرامز چینی زبان و ثقافت میں ایڈوانسڈ ڈپلومہ، انگریزی زبان میں ایڈوانسڈ ڈپلومہ، کنسٹرکشن انجینئرنگ، مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیٹا سائنسچھ ماہ کے ڈپلومہ / سرٹیفکیٹ کورسز، سرٹیفکیٹ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی (CIT)، کرین آپریٹر اور کار ڈرائیونگ، بوٹ مکینک اور انجن کی مرمت، جنرل اور سولر الیکٹریشن، موبائل فون کی مرمت، صحت کی دیکھ بھال اور خدمات، بیوٹیشن،شیف / ککداخلے کی اہلیت چھ ماہ کے پروگراموں کے لیے میٹرک میں کم از کم 45 فیصد نمبر، جبکہ ایک سالہ ڈپلومہ پروگراموں کے لیے انٹرمیڈیٹ یا مساوی تعلیمی قابلیت ضروری ہے۔ تین سالہ پروگراموں کی اہلیت کے لیے انسٹی ٹیوٹ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے اسکالرشپس و مالی معاونت انسٹی ٹیوٹ اور گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA) کی جانب سے طلبہ کے لیے ٹیوشن فیس میں رعایت اور اسکالرشپس، جبکہ مستحق اور باصلاحیت طلبہ کے لیے مناسب وظیفے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اس سلسلے میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 نومبر 2026 ہے، جبکہ داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا امیدوار داخلہ فارم انسٹی ٹیوٹ کے داخلہ دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں یا آن لائن ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں اس سلسلے میں مذید معلومات پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ جامعہ گوادر، سید ظہور شاہ ہاشمی ایونیو گوادر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

