چمن،غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کارروائیاں تیز، متعدد افراد افغانستان واپس بھیج دیئے گئے

کوئٹہ(این این آئی) چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کارروائیاں تیز، متعدد افراد افغانستان واپس بھیج دیے گئے وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کیانخلاء کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں چمن میں ضلعی انتظامیہ نے بھی اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ آج اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ لیویز فورس اور ایف سی کے ہمراہ چمن شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کے دورانِ متعدد افراد کو گرفتار کر لیا جنہیں بعد ازاں قانونی عمل مکمل کرنے کے بعد بابِ دوستی کے راستے افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاکستان اور چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں