کوئٹہ(این این آئی)الکوزئی قومی موومنٹ کے رہنماوں آعید محمد،حاجی نصیب اللہ، جبار آکا،حمزہ خان اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما نوردرانی نے کہا ہے کہ 3ماہ قبل سرانان سے اغواء ہونے والے 2نوجوانوں کو فوری طور پر بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے بصورت دیگر الکوزئی قومی موومنٹ سخت احتجاج سمیت کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہرا ہ کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے پر مجبور ہوگی۔ یہ بات انہوں نے الکوزئی قوم کے جرگے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حاجی قبات خان کے 2بیٹوں عدنان خان اورعرفان کو سرانان کے علاقے سے 3ماہ قبل گلستان کی ایک قبائلی شخصیت کی سرپرستی میں اسوقت اغواء کرلیا جب وہ 10ویلر ٹرالر لیکرآرہے تھے تین ماہ گزرنے کے باوجود تاحال دونوں مغویوں کوبازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے جس سے الکوزئی قوم میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغواء کا مقدمہ عبدالقیوم اور عبدالکریم کے خلاف درج کیا گیا ہے مغوی افراد کو گلستان کے عل قے میں رکھا گیاہے جن کی بازیابی کیلئے سی ٹی ڈی اور کرائم برانچ چھاپے مار رہی ہے لیکن تاحال مغوی بازیاب نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج الکوزئی قوم کا ایک جرگہ الکوزئی قومی موومنٹ کے زیراہتمام منعقد ہوا جس میں دونوں نوجوانوں کی عدم بازیابی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے گلستان کی قبائلی شخصیات سے کہا گیا کہ وہ دونوں نوجوانوں کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں تاکہ الکوزئی قوم میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ الکوزئی قوم ایک پرامن قوم ہے جو دیگر اقوام کے ساتھ بھائی چارے کے ساتھ رہ رہی ہے لیکن گلستان کی ایک قبائلی شخصیت کا الکوزئی قوم کے دو نوجوانوں کو اغواء کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ آعید محمد نے کہاکہ الکوزئی قومی جرگہ نے دونوں نوجوانوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے بات چیت کا ختیارالکوزئی سپریم کونسل کو دیدیا ہے جو اغواء ہونے والے دونوں نوجوانوں کی بازیابی کیلئے اپنا کرداراد اکریگی۔ ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما نور درانی نے کہا کہ عدنان خان اور عرفان خان کو گلستان کے علاقے میں رکھا گیا ہے جن کی بازیابی کیلئے کئی مقامات پرچھاپے مارے گئے لیکن وہ تاحال بازیاب نہیں ہوئے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان،گورنر بلوچستان،وزیراعلیٰ بلوچستان اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ اغواء ہونے والے نوجوانوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر الکوزئی قوم سخت احتجاج سمیت کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کوغیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے پر مجبورہوگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

