اوتھل (این این آئی)پہلا آل ڈسٹرکٹ حب لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی فٹبال ٹورنامنٹ کا جام یوسف فٹبال اسٹینڈم اوتھل میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے فرزند نوابزادہ جام محمد کمال خان نے بال کو کک لگا کر باقاعدہ افتتاح کردیا میچ کے مہمان خصوصی نوابزادہ جام محمد کمال خان تھے گروانڈ آمد کے موقع پر مہمان خاص کو پھولوں کے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا گیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیا۔اور گروپ فوٹو لیے گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کیچیئرمین سردار عبدالرشید پھورائی، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سیدسومار شاہ کاظمی، اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدابخش بلوچ، حاجی عبدالستار جاموٹ سماجی رہنما ڈاکٹر عبدالحیکم لاسی پی ایس اعجاز علی ٹورنامنٹ آرگنائزر نزیز احمد شاہوک سرپرست اعلی حسین علی جاموٹ جاویدعظیم بلوچ کیپٹن محمداکرم خاصخیلی ظفرعزیز پیر نبی شاہ جیلانی انور گدور و دیگر قبائلی عمائدین اور سرکاری آفسران بھی موجود تھے اس موقع پر مہمان خاص نوابزادہ جام محمد کمال خان نے کہا ہے کہ جام خاندان نے کھیلوں کے فروغ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں اہمیت کے حامل ہیں جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کی ہسپتال ویران ہوتے ہیں کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان نسل سماجی برائیوں سے بچ جاتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان کو آباد کرنا بہترین اقدام ہیں جو معاشرے میں سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے بہترین اقدام ہے نوجوانوں کو کھیلوں جانب راغب کرنے سے سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ کھیل نوجوانوں کی ذہنی نشوونما کو بہترین بنانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- جمہوری وسیاسی استحصال کی روک تھام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، سربراہ پاکستان سنی تحریک
- دسویں ادب فیسٹول کا شاندار اختتام:کتاب و ہنر میلہ منعقد کیا گیا
- نیشنل پارٹی رہنماؤں اور ساتھیوں کی خوشگوار ماحول میں سیاسی نشست کی یادگار تصویر
- ملک کی مستقبل کی ترقی و خوشحالی کا انحصار اس بات پر ہے کہ موجودہ قیادت کس طرح ان چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے اور ملک کو استحکام و ترقی کی طرف لے جاتی ہے
- نیشنل پارٹی پنجگور کا شہید ولید بلوچ کے چہلم پر تعزیعتی ریفرنس کا اعلان
- نیشنل پارٹی کے کونسلر اعجاز ملائی کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کیپٹن نسیم بلوچ سے ملاقات
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو مقامی آرٹسٹ شریف قاضی کی جانب سے یادگار پورٹریٹ کا تحفہ
- تربت: میر فدا حکیم رند کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، خدمات کو خراج تحسین، علاقائی و سیاسی صورتحال پر گفتگو
- کینسر اور بلوچستان

