تھائی لینڈ:سکول میں فائرنگ سے خاتون پرنسپل ہلاک، طالبہ زخمی

ویب ڈیسک :تھائی لینڈ میں مسلح نوجوان نے سکول میں فائرنگ کر کے خاتون پرنسپل کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیٹ یائے شہر میں 18 سالہ ملزم نے سکول کے اندر فائرنگ کی جس سے خاتون پرنسپل اور ایک طالبہ شدید زخمی ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں دوران علاج خاتون پرنسپل جان کی بازی ہار گئی جبکہ طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں