یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے 49ویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا اعلان کر دیا ہے۔
یونیورسٹی سے بی ایس کی ڈگری مکمل کرنے والے گریجویٹس کیلئے کانووکیشن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ایم ایس اور ایم فل کی ڈگری مکمل کرنے والی طالبات بھی رجسٹریشن کرا سکیں گی۔
یونیورسٹی کے مطابق 49ویں کانووکیشن کیلئے بی ایس آنرز سیشن 2021 تا 2025 کی گریجویٹس اہل ہوں گی، جبکہ ایم ایس اور ایم فل پروگرامز کے سیشن 2023 تا 2025 کی گریجویٹس بھی کانووکیشن کیلئے رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام اہل گریجویٹ طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ کانووکیشن میں شرکت کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

