صحبت پور: زائرین سے بھرا ٹریکٹر الٹ گیا، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی

صحبت پور (رپورٹ اعجاز علی)نصیرآباد میں واقع دربار سید شہنشاہ بادشاہ کے دربار سے واپس آنے والے صحبت پور کے رہائیشی زائرین کا ٹریکٹر الٹ گیا،خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی حادثہ صحبت پور کے علاقے پولیس تھانہ جیانی کی حدود گوٹھ محمد ابراہیم کھوسہ کے قریب مین روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین، بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے
حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیف الدین کھوسہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے، جہاں ٹریکٹر کے نیچے دبے زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ محکمہ صحت کی ایمبولینس کے ذریعے زخمی خواتین اور بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے نزدیکی جھنڈا تالاب ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والی چار خواتین اور ایک 13 سالہ بچے کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو سے لاڑکانہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں