کوئٹہ (رپورٹر) چیئرمین اصلاحی کمیٹی کلی ملک عمر خان حاجی صالح محمد کاکڑ نے ڈپٹی ڈی ای او زرغون ٹاؤن حیدر خان ناصر کو محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے تعلیمی خدمات، ملنساری، انتھک محنت، زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے، داخلہ مہم کامیابی سے چلانے اور بند سکولوں کو دوبارہ فعال بنانے پر ایوارڈ ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں حاجی صالح محمد کاکڑ نے کہا کہ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، صوبائی وزیر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی اور محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے حیدر خان ناصر کی تعلیمی خدمات کا اعتراف خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر خان ناصر نے زرغون ٹاؤن میں تعلیمی اداروں کی بہتری، بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے اور بند سکولوں کو فعال بنانے کیلئے قابل قدر اقدامات کیے ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور بڑی تعداد میں بچے دوبارہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیدر خان ناصر کی جانب سے اساتذہ کرام کے ساتھ خوش اخلاقی اور مثبت رویے کے ساتھ ساتھ سکولوں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ٹاؤن کے اندر بند سکولوں کو فعال بنانے اور تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی ان کی محنت کا واضح ثبوت ہے۔ حاجی صالح محمد کاکڑ نے امید ظاہر کی کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی، سروس بکس اور دیگر انتظامی امور کے حل کیلئے بھی حیدر خان ناصر اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اپنی جانب سے اور اساتذہ کرام کی طرف سے حیدر خان ناصر کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تعلیم کے فروغ اور بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

