سینیٹر عبدالقادر کی سربراہی میں پاکستانی پارلیمانی وفد منیلا پہنچ گیا، بین الاقوامی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کرے گا

کوئٹہ+منیلا(این این آئی)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کی قیادت میں سینیٹ آف پاکستان کا پارلیمانی وفد فلپائن کے دارالحکومت منیلا پہنچ گیا، جہاں وہ “خودمختار مالیاتی ادارے اور بین الحکومتی مالیاتی تعلقات کا انتظام: مضبوط معیشت اور جامع اقتصادی ترقی کے فروغ کی جانب” کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔وفد میں سینیٹر وقار مہدی بھی شامل ہیں۔ کانفرنس 28 تا 29 ستمبر 2026 کو منعقد ہو رہی ہے، جس میں مختلف ممالک کے پارلیمانی نمائندے، مالیاتی اداروں کے سربراہان، ماہرینِ معیشت اور پالیسی ساز شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں