ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود گلاب لاڑو کے مقام پر نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے ریلوے ٹریک کو اڑادیا جس سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا اور تین سے چار فٹ پٹڑی تباہ ہوئی جبکہ دھاکے سے قبل کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی مسافر ٹرین کا گزر ہوا جوکہ بال بال بچ گئی واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کا گھراو کرکے سرچ اپریشن شروع کردی گئی جبکہ اندرون ملک کویٹہ جانے والے ٹرینیں سندھ کے علاقوں میں روک دی گئی

