اوستہ محمد(این این آئی)میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کی جانب سے صفائی کے نظام میں بہتری، شہریوں کے لیے شکایات سیل قائم۔تفصیلات کے مطابق میئر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد میر مظفر خان جمالی اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد سکندر علی تنیو کی جانب سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں کو بہتر میونسپل سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے صفائی شکایات سیل قائم کردیا گیا ہے، جہاں شہری اپنے علاقے میں صفائی ستھرائی، کچرے کے ڈھیر، بند نالیوں، سیوریج اور دیگر متعلقہ مسائل کی شکایات درج کراسکتے ہیں۔میونسپل کارپوریشن کے مطابق شہری اپنی شکایت واٹس ایپ یا فون کے ذریعے درج کراسکتے ہیں، جبکہ شکایت کے ساتھ متاثرہ مقام کی تصویر بھی ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ متعلقہ عملہ بروقت کارروائی کرسکے۔اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کی جانب سے صفائی ستھرائی اور سیوریج کے مسائل کے ازالے کے لیے مشینری اور عملہ بھی متحرک کیا گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی برقرار رکھنے میں میونسپل کارپوریشن سے تعاون کریں اور مسائل کی بروقت نشاندہی کریں۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد سکندر علی تنیو کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر ریکارڈ کرکے متعلقہ عملے کو کارروائی کے لیے بھیجا جائے گا۔

