میر محمد صاد ق عمرانی سے پیپلز پارٹی صحبت پور کے صدر میر محمد یعقوب خان کھوسہ کی ملاقات

چھتر(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان میر محمد صادق عمرانی سے پیپلز پارٹی ضلع صحبت پور کے صدر میر محمد یعقوب خان کھوسہ اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری شان ثاقب ابڑو نے عمرانی ہاؤس کوئٹہ میں اہم ملاقات کی ملاقات کے دوران نصیرآباد ڈویژن سمیت مختلف اضلاع میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال، پارٹی امور اور کارکنان سے رابطوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے، تنظیمی ڈھانچے کو مؤثر بنانے اور کارکنان کو درپیش مسائل متعلقہ فورمز پر اجاگر کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی رہنماؤں نے بالخصوص ضلع صحبت پور میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور کارکنان سے رابطہ کاری کا جائزہ لیا اور مقامی سطح پر پارٹی پروگرامز کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے سے متعلق امور پر غور کیا ملاقات میں آئندہ کی سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں، پارٹی پروگرامز اور کارکنان سے رابطوں کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیرِ غور آئیں، جبکہ پارٹی امور سے متعلق دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر رہنماؤں نے پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور باہمی رابطے و مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں