گوادر(این این آئی) محکمہ فشریز نے غیر قانونی اور ممنوعہ جال کے استعمال کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے گوادر کے سمندر پدی زر بیچ پر کشتیوں اور کائیکوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ھے ڈائریکٹر فشریز میرین احمد ندیم کی ہدایت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادر شاہ فہد کی نگرانی میں فشریز کی مانیٹرنگ ٹیم نے مختلف کشتیوں اور کائیکوں میں موجود جالوں کے چمگ سائز کا معائنہ کیا اور ماہی گیروں کو ممنوعہ جال کے استعمال سے سختی سے گریز کرنے کی ہدایت کی محکمہ فشریز کے مطابق جال چمگ سائز 26، 27، 28 اور 114 کے استعمال کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ ممنوعہ جال کے ذریعے چھوٹی مچھلیوں کے شکار سے مچھلیوں کی افزائش اور سمندری حیات کے قدرتی توازن کو نقصان پہنچتا ہے، جس کے باعث ایسے جالوں کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اور اس کی ذمہ داری متعلقہ شخص پر عائد ہوگی۔ محکمہ فشریز کی جانب سے پدی زر بیچ سمیت ساحلی علاقوں میں مانیٹرنگ اور چیکنگ کا عمل جاری رہے گا محکمہ فشریز نے ماہی گیروں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف قانونی اور منظور شدہ جال استعمال کریں، چھوٹی مچھلیوں کے شکار سے گریز کریں اور سمندری حیات کے تحفظ کے لیے محکمہ فشریز سے تعاون کریں۔

