کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی خان محمدبڑیچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کررہی ہے پیپلزپارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت نے اڑھائی سال کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پرآؤاز بلندکی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے عوام کے دلوں سے نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہی ہے اور صوبے میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کو صحت،تعلیم،سفر کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں صوبے کے دور د راز علاقوں میں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیہی علاقوں کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی موجودگی کے باعث اب عوام کو علاج معالجے کیلئے کوئٹہ نہیں آنا پڑتا بلکہ انہیں اپنے گھر کے قریب ہی صحت کی سہولت میسرآرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی اور وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی کوششوں سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کو ڈائیلائسز کی سہولت کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے جو ایک احسن اقدام ہے۔

