راؤ دلشاد:اقلیتی طلبہ کو اعلیٰ سرکاری ملازمتوں کے مقابلے کے امتحانات میں شرکت کے لیے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
محکمہ اقلیتی امور کے مطابق مستحق اقلیتی طلبہ کے سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے مقابلے کے امتحانات سے متعلق اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
محکمہ کے مطابق امتحانات میں شرکت کے خواہشمند مستحق اقلیتی طلبہ کو بہترین اکیڈمک سروسز اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے لیے تعلیمی معاونت فراہم کی جائے گی۔
محکمہ اقلیتی امور کا کہنا ہے کہ مستحق اقلیتی طلبہ کو اکیڈمیز کی فیس اور دیگر ضروری اخراجات میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اعلیٰ سرکاری ملازمتوں کے مقابلے کے امتحانات کی بہتر انداز میں تیاری کر سکیں۔

