قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ،کراچی بلوز نے پشاور کو 218 رنز سے ہرادیا،شاہ زیب خان کی دونوں اننگز میں سنچریاں

اسلام آباد (این این آئی)قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن کراچی بلوز نے پشاور کو 218 رنز سے شکست دیدی، دیگر دو میچز ڈرا ہوگئے۔شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ایبٹ آباد کی ٹیم فاٹا کے خلاف پہلی اننگز میں 442 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔آصف آفریدی نے 128 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ایبٹ آباد نے فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر165 رنز بنائے تھے۔ شاہ زیب خان نے 100رنز سکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے انہوں نے پہلی اننگز میں بھی سنچری سکور کی تھی۔ شاہ زیب خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں پشاور کو کراچی بلوز کے خلاف جیتنے کے لیے 510 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم دوسری اننگز میں 291 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔افتخار احمد نے 108 رنز سکور کیے۔محمد حارث نے 60 رنز بنائے۔محمد حمزہ نے 63 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ سعد بیگ پلیئرآف دی میچ قرار پائے۔ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں سیالکوٹ نے بہاولپور کے خلاف پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 614 رنز بنائے۔ محمد ہریرہ 178 اور اذان اویس 164 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق نے 71 رنز سکور کیے۔محسن ریاض نے 74 اور حسن علی نے 52 رنز بنائے۔سعد خان نے 85 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔سعد خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں