کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد نے سینئر وائس چیئرمین رانا وحید کی قیادت میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) کے صدر اور کابینہ سے ملاقات کی۔وفد نے نو منتخب صدر ریحان حنیف، سینئر نائب صدر محمد رضا، اور نائب صدر عارف لاکھانی کو اُن کے عہدوں پر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، کاروباری ماحول کے استحکام، اور فرنیچر انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے چیمبر کے ساتھ آئندہ بھی قریبی تعاون اور کاروباری تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔اس موقع پر آل ٹریڈرز KCCI کے چیئرمین عبدالمجید میمن، لا اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئرمین اکرم رانا، PFA کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری خرم سلمان، PFA (سندھ) کے سینئر وائس چیئرمین حسیب اخلاق، جنرل سیکرٹری عاصم خان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

